تلنگانہ میں ٹیچر ایلیجبلیٹی ٹیسٹ یعنی ٹیٹ کےانعقاد کےلیے محکمہ تعلیمات کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔
امکان ہے کہ دس دنوں کے اندر ہی ٹی ای ٹی (ٹیٹ) کے امتحان کے لیے نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس مرتبہ یہ امتحان آن لائن منعقد ہوسکتا ہے۔اطلاعات ہیں کہ نوٹفکیشن کی اجرائی کے بعد تیاری کیلئے 8 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا اوراس کے بعد امتحان منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ ریاست میں 50 ہزار جائیداد پر تقررات کےلیے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ایک اہم اجلاس وزیراعلی کے چندر شیکھر راو نے 11 جنوری کو طلب کیا ہے۔ جس میں مختلف محکمہ جات کے ساتھ اسکولس، امتحانات،خالی پوسٹر اور نئی جائیداد پر تقررات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: وزیراعلی نے11جنوری کو اہم اجلاس طلب کیا