ETV Bharat / state

Group Four Posts in Telangana: تلنگانہ میں گروپ فور پوسٹز پر تقرری کی تیاریاں

چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں گروپ فور پوسٹز پر تقرری کے اعلامیہ کی اجرائی کے سلسلہ میں اسپیشل چیف سکریٹریز ، پرنسپل سکریٹریز اور تمام محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔Group Four Posts in Telangana

تلنگانہ میں گروپ فور پوسٹز پر تقررات کی تیاریاں

author img

By

Published : May 20, 2022, 11:03 PM IST

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے گروپ فور کیڈر کے تحت 9168 جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ حکومت نے صدارتی حکمنامہ 2018 ء کے تحت نہ صرف ریاست کے عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے بلکہ حکومت کی کارکردگی میں اصلاحات متعارف کی گئی ۔ Group Four Posts in Telangana

صدارتی حکمنامہ کے تحت 95 فیصد جائیدادیں مقامی امیدواروں کیلئے محفوظ کردی گئی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا عمل شروع کیا ہے۔ گروپ ون کی 503 جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ تعلیم میں تقررات کی منظوری دے دی گئی۔ چیف سکریٹری کے مطابق ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ کے لئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ 29 مئی تک تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو اپنے محکمہ جات کی جائیدادوں کے سلسلہ میں تمام تر تفصیلات حوالے کریں جن میں روسٹر سسٹم کی جائیدادوں کی تفصیل شامل ہو۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ تمام جونیئر اسسٹنٹ اور اس کے مماثل جائیدادوں کو شامل کیا جائے اور انہیں راست تقررات کیلئے نوٹیفائیڈ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.