نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ٹویٹ کیاکہ تلنگانہ کے عوام کو ان کے یوم تاسیس پر میری نیک تمنائیں! جنگلات اور جنگلی حیات سے مالا مال، تلنگانہ کو خوشحال ثقافتی ورثہ اور باصلاحیت لوگوں کا بھی آشیرواد ملا ہے۔ یہ خوبصورت ریاست اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔ تلنگانہ کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے میری نیک خواہشات۔
بھارت کے نائب صدر جموریہ ہند جگدیپ دھنکھرڑ نے کہاکہ تلنگانہ کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! ریاست اپنے مالا مال ورثے، متحرک ثقافت اور فروغ پذیر صنعتوں کے لیے مشہور ہے۔ گزشتہ برسوں میں تلنگانہ کے لوگوں نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ریاست ترقی کرتی رہے اور شان و شوکت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ تلنگانہ کے یوم تاسیس پر، اس شاندار ریاست کے لوگوں کو میری نیک خواہشات۔ اس کے لوگوں کی مہارت اور اس کی ثقافتی خوشحالی کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔ میں تلنگانہ کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana Formation Day تلنگانہ کے یومِ تاسیس پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور کے سی آر سمیت دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
دوسری طرف تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کو ترقیوں کی بلندیوں تک لے جانے کا عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کی بدولت ہم اپنی ریاست کو ملک میں نمبر بنا سکتے ہیں۔
یو این آئی