ETV Bharat / state

اویسی نے بھارت پاکستان ٹی۔20 میچ کی مخالفت کی - ओवैसी ने किया भारत-पाकिस्तान टी20 मैच का विरोध

اویسی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی دو چیزوں پر کبھی نہیں بولتے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور چین کے معاملے پر، وزیراعظم مودی چین کے معاملے میں بولنے سے ڈرتے ہیں۔'

اویسی نے بھارت پاکستان ٹی۔20 میچ کی مخالفت کی

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 8:17 PM IST

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے تعلق سے کئی رہنماؤں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہو گئے، اس کے بعد بھی 24 اکتوبر کو بھارت پاکستان ٹی 20 میچ ہوگا؟'

اویسی نے بھارت پاکستان ٹی۔20 میچ کی مخالفت کی

وزیر اعظم نریندر مودی کے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'کیا مودی جی نے نہیں کہا کہ فوج مر رہی ہے اور منموہن سنگھ کی حکومت بریانی کھلارہی ہے۔ اب 9 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور آپ ٹی 20 کھیلیں گے؟ پاکستان کشمیر میں ٹی 20 کھیل رہا ہے اور وہاں بھارتیوں کی جانیں جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کبھی ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں یا چین پر بات نہیں کرتے: اویسی

جموں و کشمیر میں ہو رہی ہلاکتوں پر اویسی نے کہا کہ 'کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، ہتھیار آرہے ہیں۔ انٹیلی جنس کیا کر رہی ہے؟'

اویسی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی دو چیزوں پر کبھی نہیں بولتے، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور چین کے معاملے پر، وزیراعظم مودی چین کے معاملے میں بولنے سے ڈرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.