ETV Bharat / state

Owaisi Gets Bail In Nanded اویسی کو ناندیڑ میں 2011 کے ایک کیس میں ضمانت - ناندیڑ عدالت میں اویسی کی پیشی

مہاراشٹر کی ناندیڑ عدالت نے آج ایم آئی ایم کے صدر اور ایم پی اسد الدین اویسی کو 2011 کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بغیر اجازت عوامی ریلی نکالنے کے معاملے میں درج کیس میں ضمانت دے دی۔

Owaisi Gets Bail In The Case Of Holding Rally Without Permission in 2010
اویسی کو ناندیڑ میں 2011 کے ایک کیس میں ضمانت
author img

By

Published : Jul 12, 2023, 9:40 PM IST

ممبئی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد اویسی آج ایک کیس کے متعلق مہاراشٹر کی ناندیڑ عدالت نے میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں ضمانت بھی دے دی۔ دارصل 2011 میں ان پر بلدیاتی الیکشن میں بغیر اجازت ریلی نکالنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا کیونکہ سمن کے باوجود اویسی حاضر نہیں ہوئے تھے۔ اویسی بالآخر آج عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

وہیں آج اویسی کی عدالت میں پیشی کو دیکھتے ہوئے سخت سکیورٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا اور ناندیڑ کی عدالت میں اضافی پولیس فورس بھی تعینات کر دی گئی تھی۔ اسد الدین اویسی نے 2011 کے ناندیڑ میونسپل الیکشن کے دوران شہر کے دیوگلور ناکہ کمپلیکس میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا جس کی وجہ سے اویسی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی میں بھی نامزد کیا گیا اس پر ججوں نے اویسی کے خلاف 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناندیڑ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس دوران اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یکساں سول کوڈ مسلمانوں کو سبق سکھانے کے لیے لایا جارہا ہے لیکن یہ مشترکہ قانون پورے ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اگر ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہوتا ہے تو اس سے غیر مسلمین زیادہ متاثر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.