تلنگانہ میں کوروناوائرس کے170 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 2,99,742 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,640 ہوگئی ہے۔ کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 196 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,166 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,936ہے جن میں 812 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40,712 کووڈ-19 کے معائنے کئے گئے تاہم 568 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 89.24 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 28نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔