حیدرآباد: کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کے محاصرہ کی کوشش کی اورکانگریس رہنما راہل گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر طلبا نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کوعثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت نہ دینے پر سنگین عواقب ہوں گے۔
اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور راہل گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بحث و تکرار بھی کی۔ NSUI Protests in front of CM Camp Office
یواین آئی