منچ کے کنوینر ایم اے ستار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے سے ملک کو نئی جہت ملی ہے اور اب ایک نئے بھارت کی تعمیر ممکن ہوگی۔
انہوں نے مسلم طبقے کو عدالت عظمی کے اس فیصلے کو فراخ دلی سے قبول کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ عدلیہ کے فیصلے پر رضامندی تمام بھارتیوں کا فرض ہے۔
کنوینر مسلم راشٹریہ منچ نے کہا کہ اس فیصلے کو ہار جیت کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئیے چوں کہ اس میں نہ کسی کی جیت ہوئی نہ کسی کی شکست بلکہ یہ فیصلہ ملک کی قابل احترام عدلیہ نے کیا ہے جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔