ETV Bharat / state

مژھل میں ہلاک فوجی کا جسدخاکی آبائی گاؤں پہنچایا گیا

ہلاک سپاہی مہیش 2014 میں آرمی میں شامل ہوئے تھے اور ان کی عمر 25 سال تھی۔ وہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد، تحصیل ویلپور کے گاؤں کومنپلی سے تعلق رکھتے تھے۔

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 11:29 AM IST

مژھل میں ہلاک فوجی کی جسدخاکی آبادی گاؤں پہنچائی گئی

جموں و کشمیر کے مژھل سیکٹر میں عسکری مخالف آپریشن میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے سپاہی ریاڈا مہیش کے جسدخاکی کو منگل کی رات حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ لایا گیا۔

تلنگانہ کے گورنر تامل سائی سوندرا راجن کے ساتھ ممبر قانون ساز کونسل کلواکُنٹلا کویتھا اور دیگر اہم رہنماؤں نے ہوائی اڈے پر ہلاک ہونے والے فوجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لاش نظام آباد میں اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔

ہلاک سپاہی مہیش 2014 میں آرمی میں شامل ہوئے تھے اور ان کی عمر 25 سال تھی۔ وہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد، تحصیل ویلپور کے گاؤں کومنپلی سے تعلق رکھتے تھے۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آرمی جوان ریاڈا مہیش کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.