ETV Bharat / state

تلنگانہ: کئی صحافیوں کی کورونا وائرس سے موت - تلنگانہ کی خبریں

کووڈ 19 سے تلنگانہ کے ضلع منچریال میں دو صحافیوں کی موت ہوگئی۔

تلنگانہ: کئی صحافیوں کی کورونا سے موت
تلنگانہ: کئی صحافیوں کی کورونا سے موت
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 3:08 PM IST

کووڈ 19 سے تلنگانہ کے ضلع منچریال میں دو صحافیوں کی موت ہوگئی۔ یہ دونوں اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 32سالہ صحافی کے سرینواس گوڑ کریم نگر ضلع کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کی موت علاج کے دوران ہوگئی۔

وہ منچریال ٹاون کے رہنے والے تھے اور 15دن قبل اس وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے بھی ہیں۔ ایک اور صحافی جن کی شناخت 50 سالہ سامی ریڈی کے طور پر کی گئی ہے،کی آج کووڈ سے علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر بھی شامل ہیں۔ ان دونوں کی اس موذی مرض سے ہوئی موت پر صحافتی برادری نے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف، سینیئر صحافی سریدھر دھرماسنم جو مثبت پائے گئے تھے، علاج کے دوران تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ٹمس) میں موت ہوگئی۔ ان کی عمر تقریباً 56 برس تھی۔ سریدھر جو ”ماحیدرآباد“ ادارہ کے ایڈیٹر اور ٹی وی پروڈیوسر تھے، دس دن قبل علاج کے لئے ٹمس میں داخل کروایا گیا تھا۔ انہوں نے تین انگریزی کے اخبارات کے ساتھ ساتھ چند ٹی وی چینلس میں بھی کام کیا تھا۔

وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سریدھر نے اپنے ادارہ کے ذریعہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ اپنے تعزیتی پیام میں وزیراعلی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.