ETV Bharat / state

Lulu Group Investment in Telangana لولو گروپ کا تلنگانہ میں 3500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان - شہر حیدرآباد میں لاجسٹکس ہب

متحدہ عرب امارات میں مقیم لولو گروپ نے تلنگانہ میں فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس اور ریٹیل آؤٹ لیٹس میں تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ UAE based Lulu Group in Telangana

لولو گروپ نے تلنگانہ میں 3500کروڑروپئے مالیت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 1:36 PM IST

حیدرآباد: یواے ای کے لولو گروپ نے تلنگانہ میں فوڈ پراسیسنگ، لاجسکٹس اور ریٹیل آوٹ لیٹس کے شعبہ میں 3500کروڑ روپئے مالیت کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ پھلوں، سبزیوں، ملرس، دالوں اور مصالحہ جات کی پروسیسنگ کے لئے ایکسپورٹ پروسیسنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جس کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اراضی الاٹ کردی گئی ہے۔ لولو گروپ نے بین الاقوامی معیارات کے لحاظ سے پراڈکٹس کی پیکنگ اور گریڈنگ کے لئے شہر حیدرآباد میں لاجسٹکس ہب کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ سال اس گروپ نے عالمی معاشی فورم کے داوس میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر حکومت تلنگانہ کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ریاست کی تشکیل کے بعد فی کس آمدنی دوگنی ہوگئی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں ریاست کی فی کس آمدنی 1.12لاکھ روپئے تھی جو اب بڑھ کر3.17لاکھ روپئے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پیداوار میں ریاست 24ویں مقام پر تھی تاہم اب تلنگانہ،دھان کی پیداوار میں ملک میں سرفہرست ہوگئی ہے۔دیگر ریاستیں جیسے تمل ناڈو او رکرناٹک تلنگانہ سے دھان حاصل کررہی ہیں۔اگرچہ کہ ان ریاستوں سے سیاسی رائے تلنگانہ کی مختلف ہے تاہم تلنگانہ پڑوسی ریاستوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 3.5 کروڑ میٹرک ٹن اناج کی پیداوار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ دھان کی کاشت میں ملک میں سرفہرست ہے۔ کالیشورم پروجیکٹ سے لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lulu Group Sings Deal With UP لؤلؤ گروپ کا حکومت اترپردیش سے پانچ سو ملین ڈالر کا معاہدہ

وزیر نے امید ظاہر کی کہ لولو گروپ کی سرمایہ کاری سے ریاست میں سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ملک کی سب سے زیادہ کپاس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مچھلی کی پیداوار میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا ایکوا ہب یہاں تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 300 کروڑ روپے سے ایک میگا ڈیری پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں 20 لاکھ ایکڑ آئل پام کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ جس پر عمل کرتا ہے ملک اس کی تقلید کرتا ہے۔ لولو گروپ کے چیئرمین یوسف علی نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں 3500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر قائم کیاجارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.