ETV Bharat / state

KTR Letter to Modi: تلنگانہ کی سرزمین سے بھائی چارگی سیکھیں، کے ٹی آر کا مودی کو خط - تلنگانہ کے پراجکٹس، فلاحی اسکیمز

تلنگانہ کے آئی ٹی وزیرکےٹی آرنے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ کے پراجکٹس، فلاحی اسکیمز، گورننس پالیسیوں کا ترجیحات کی بنیاد پر مطالعہ کریں اور اس شاندار سرزمین سے سوچنے کا ایک نیا طریقہ شروع کریں۔ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارگی، خوشحال خاندان جیسےسماج کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔ KTR Letter to Modi

تلنگانہ کی سرزمین سے سیکھ کر جائیں، کے ٹی آر کا وزیراعظم کو مکتوب

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 9:35 AM IST

ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی پُرامن سرزمین پر آپ کا خیرمقدم ، آؤ۔ دیکھو اور سیکھو ۔ وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی کے ڈی این اے میں نفرت اور تخریب کاری ہے تاہم حیدرآباد میں منعقد ہونے والے بی جے پی کے قومی اجلاس میں عوامی مسائل، نئی اسکیمز اور ترقی کے موضوع پر بات کریں۔ نفرت اور تنگ نظری سے باہر آیئے حیدرآباد سے ملک کے عوام کو محبت، امن و امان کا پیغام دیں۔ جھوٹ کی بنیادوں پر حکمرانی کرنے والے وزیر اعظم اپنا محاسبہ کریں۔ ترقی کے معاملے میں بی جے پی کو نئی شروعات کیلئے تلنگانہ سے بہتر کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ KTR Letter to Modi

انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ کے پراجکٹس، فلاحی اسکیمز ، گورننس پالیسیوں کا ترجیحات کی بنیاد پر مطالعہ کریں اور اس شاندار سرزمین سے سوچنے کا ایک نیا طریقہ شروع کریں۔ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارگی، خوشحال خاندان جیسے سماج کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔ تلنگانہ کی گنگا جمنی تذیب سے کچھ سبق حاصل کریں۔ 'مجھے معلوم ہوا ہے نفرت ، تنگ نظری ، شیطانی سیاست آپ کی پارٹی کے اجلاس کا اصل ایجنڈہ ہے، مگر اب ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے نئی شروعات کریں۔' تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کئے جانے والے اقدامات کا دو روزہ بی جے پی کے قومی اجلاس میں جائزہ لیں۔ یہاں کے پراجکٹس، تعلیمی سرگرمیاں، فلاحی اسکیمات کا مطالعہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: KTR Offered Help to a Disabled: کے ٹی آر نے بہار سے تعلق رکھنے والی معذور طالبہ کو مدد کی پیشکش کی

تلنگانہ کی تعلیمی اسکیمز پر ملک بھر میں عمل کریں۔ تلنگانہ کے مختلف شعبوں کی بہترین کارکردگی پر مرکز سے جو ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں اس پر بھی سنجیدگی سے غور کریں۔ تلنگانہ کی آئی ٹی، صنعتی ، زرعی ترقی سے کچھ سیکھنے کی ضرور کوشش کریں۔ ہمت ہے تو اجلاس میں پٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کریں۔ آخر میں حیدرآباد کی دم کی بریانی سے ضرور لطف اندوز ہوں۔ حیدرآباد کی مہمان نوازی کی بات ہی کچھ الگ ہے۔ ویج کھانے والوں کےلیے بھی ویج بریانی ہے، یاد سے طلب کرکے کھائیے، اور ایرانی چائے پینا نہ بھولیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.