ETV Bharat / state

سکریٹریٹ مساجد کی تعمیر نو کےلیے 26 فروری کو سنگ بنیاد - سکریٹریٹ کا انہدام

مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں مسلمانوں میں پھیلی بے چینی دور کرنے کےلیےریاستی وزرا محمد محمود علی ، کے ایشور اور سرینواس یادو نے بدھ کو مسلم عوامی نمائندوں اور مذہبی شخصیتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ 26 فروری کو علمائے اکرام کی موجودگی میں دونوں مساجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے۔

سکریٹریٹ مساجد کی تعمیر نو کےلیے 26 فروری کو سنگ بنیاد

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 10:07 AM IST

تلنگانہ سکریٹریٹ کے احاطے میں مساجد کی تعمیر کیلئے 26 فروری کو سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر سے قبل مسجد، مندر اور چرچ کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مساجد کی تعمیر کے سلسلہ میں مسلمانوں میں پھیلی بے چینی دور کرنے کیلئے ریاستی وزراء محمد محمود علی ، کے ایشور اور سرینواس یادو نے بدھ کو مسلم عوامی نمائندوں اور مذہبی شخصیتوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ 26 فروری کو علمائے اکرام کی موجودگی میں مساجد کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا جائے۔

حکومت ماہر آرکیٹکٹ کے ذریعہ مسجدکا ڈیزائن تیار کرے گی۔ اجلاس میں طئے کیا گیا کہ مساجد کے لئے مختص کردہ 1500 گز اراضی کی پہلے حصار بندی کردی جائے جس کے بعد تعمیری کام کا آغاز ہوگا۔

ریاستی وزراءنے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ سیکولر رہنما ہیں اور تمام مذاہب کا یکساں طور پر احترام کرتے ہیں۔ وزراء نے یقین دلایا کہ سکریٹریٹ میں ہونے والی تعمیر نو میں کسی بھی عبادت گاہ کی تعمیر کے سلسلہ میں کوئی کمی یا تاخیر نہیں ہوگی۔

وزراء نے تیقن دیا کہ حکومت اپنے وعدہ کے مطابق عبادت گاہیں موجودہ مقامات پر دوبارہ تعمیر کرے گی اور اس سلسلہ میں کسی شبہ کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کو پریشان یا الجھن میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مقررہ وقت پر تمام عبادت گاہوں کو تعمیر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.