ETV Bharat / state

کویتا بھاری اکثریت سےکامیاب

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:26 AM IST

Updated : Oct 13, 2020, 10:10 AM IST

قانون ساز کونسل انتخاب میں بی جے پی اور کانگریس امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

کویتا بھاری اکثریت سےکامیاب
کویتا بھاری اکثریت سےکامیاب

نظام آباد و کاما ریڈی اضلاع پر مشتمل مجالس مقامی ایم ایل سی نشست پر ٹی آر ایس امیدوار کلواکنٹلہ کویتا نے توقع کے عین مطابق ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی اور کانگریس امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

وزیراعلی کی دختر کویتا جو نظام آباد کی سابق ایم پی ہیں، انہیں پارٹی نے کونسل کا امیدوار بنایا تھا۔ موجودہ نشست کی میعاد 14 ماہ رہے گی اور کویتا دوبارہ اس حلقے سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ کویتا کی کامیابی کےلیے پارٹی نے کئی وزراء اور عوامی نمائندوں کو متحرک کردیا تھا جس کے نتیجہ میں اپوزیشن کے کئی مقامی عوامی نمائندے رائے دہی سے عین قبل ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔

رائے دہی 9 اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پیرکو پالی ٹکنک کالج نظام آباد میں ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔ ادارہ جات مقامی کے جملہ 824 ووٹ ہیں، جن میں 823 نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا تھا ۔ کویتا کو 728 ووٹ حاصل ہوئے۔

بی جے پی امیدوار لکشمی نارائنا 56 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کانگریس کے سبھاش ریڈی کو صرف 29 ووٹ حاصل ہوئے۔ 10 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔

کویتا نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار لکشمی نارائنا کو 672 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے 6 ٹیبل قائم کئے گئے تھے اور الیکشن کمیشن کے حکام نے رائے شماری کی نگرانی کی۔ پہلے راونڈ سے ہی کویتا کو برتری حاصل ہوگئی ۔ ضلع کلکٹر و ریٹرننگ آفیسر سی نارائن ریڈی نے نتیجہ کا اعلان کرکے کویتا کو سرٹیفکٹ حوالے کیا۔

نتیجہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے مقامی ادارہ جات کے نمائندوں سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے متحدہ ضلع کے ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل اور وزراء سے اظہار تشکر کیا۔

کویتا نے پرگتی بھون پہنچ کر وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے والد کے پیر چھوکر آشیرواد حاصل کیا۔ وزیراعلی نے کویتا کو مبارکباد پیش کی اور عوامی خدمات کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء اور ارکان اسمبلی موجود تھے ۔ توقع ہے کہ کویتا 14 اکتوبر کو کونسل میں رکنیت کا حلف لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان، وزیراعلیٰ نے عوام کو احتیاط برتنے کا دیا مشورہ

Last Updated : Oct 13, 2020, 10:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.