ETV Bharat / state

کےسی آر نویں مرتبہ تلنگانہ راشٹرسمیتی کے صدر منتخب - تلنگانہ کی خبریں

مسلسل نویں مرتبہ ٹی آر ایس کے صدر منتخب ہونے کے بعد ہائی ٹیک میں منعقدہ پلینری سیشن سے کلیدی خطاب دیتے ہوئے کےچندرشیکھرراو نے متفقہ طور پر صدر منتخب کرنے پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔

کےسی آر نویں مرتبہ تلنگانہ راشٹرسمیتی کے صدر منتخب

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 8:25 PM IST

ٹی آرایس سربراہ اور وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ تحریک کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک و شبہات اور غلط معلومات کے درمیان، گلابی پرچم لہرایا گیا۔اور27اکتوبر 2001کو تلنگانہ کے جہدکار کونڈالکشمن باپو جی کی موجودگی میں پارٹی کا قیام عمل میں لاگیاگیا۔

مسلسل نویں مرتبہ پارٹی کے صدر منتخب ہونے کے بعد ہائی ٹیکس میں منعقدہ پلینری سیشن سے کلیدی خطاب دیتے ہوئے چندرشیکھرراو نے انہیں متفقہ طور پر صدر منتخب کرنے پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ٹی آرایس کے قیام کے موقع پر کئی شبہات کا اظہار کیاگیا تھا۔پارٹی کا قیام نامناسب حالات میں عمل میں لایاگیا اورٹی آرایس کے جھنڈے کو جاری کیاگیا۔تلنگانہ تحریک کا آغاز چند دوستوں سے ہوا۔ تحریک آزادی میں کئی ناکامیوں کے باوجود جدوجہد نہیں رکی۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش میں صدر راج نافذ کرنے کی اپیل

اس لڑائی میں ایمانداری تھی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔انہوں نے اسی جذبہ اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھنے پر زوردیااور کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم عدم تشدد کے طریقے سے لڑ سکتے ہیں اور جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے کئی طرح کے غلط پروپگنڈے پھیلائے گئے تاہم ان سات سالوں میں تمام جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں دلت بندھو اسکیم کے آغاز کے بعد اے پی میں بھی ٹی آرایس کے قیام کے لئے کئی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.