ETV Bharat / state

Telangana Job Notifications تلنگانہ میں 28 ہزار ملازمتوں کو پُر کرنے کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا - تلنگانہ کی خبر

تلنگانہ میں مختلف محکمہ جات کی 28 ہزار ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے حکومت تقرری کے لیے نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گی۔ جن میں گروپ 4 اوراساتذہ کی 9000ملازمتیں بھی شامل ہیں۔ Telangana Job notifications

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 2:20 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے اعلان کیا ہے کہ مختلف محکمہ جات کی 28 ہزار ملازمتوں کو پُرکرنے کے لیے حکومت تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ان میں گروپ 4 اوراساتذہ کی 9000ملازمتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جاریہ سال 91000ملازمتوں کو پُرکرنے کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے وعدہ کے حصہ کے طورپرحالیہ مہینوں میں 50ہزار ملازمتوں پرتقررکرنے کئی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ حکومت نے حال ہی میں گروپ 2اورگروپ 3کی ملازمتوں کو بھی پُرکرنے کے لئے اعلامیے جاری کئے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 8برسوں میں تلنگانہ حکومت نے تقریبا1.34لاکھ عہدوں کو پُرکرنے کے لیے نوٹیفکیشنس جاری کیے ہیں۔ اس کے برعکس مرکزی حکومت ہر سال دو کروڑ افراد کو ملازمتوں کی فراہمی کے وعدہ کو پوراکرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے گذشتہ 8برسوں میں بے روزگاری کے مسئلہ کو مکمل طورپر نظرانداز کردیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت اپنی اراضی پر مکانات تعمیر کرنے کے لیے تین لاکھ روپے دینے کا پروگرام دسہرہ تہوار کے دوران شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے غریب عوام کے لیے کئی ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو نافذ کیا تاہم غریبوں کو مفت اشیا فراہم کرنے پر بی جے پی اعتراض کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف زعفرانی جماعت غریبوں کو اشیا مفت دینے کی مخالف ہے لیکن دوسری طرف وہ تاجروں کے ہزاروں کروڑ روپے معاف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر چیز کی قیمت بڑھا کر غریبوں پر بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس سلنڈر کی قیمت 1000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جس سے عام لوگوں کے لیے اسے خریدنا ناممکن ہو گیا ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے سنگاریڈی میں نئے پنشنرس میں اسمارٹ کارڈس تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 2016 روپے وظیفہ کی رقمی دی جارہی ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔ انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر صرف 600 روپے وظیفہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں 40 لاکھ سے زیادہ افراد کو وظیفہ دیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ بھر میں مختلف طبقات کے افرادکو وظائف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت وظائف پر 12 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Group 4 Appointments: تلنگانہ گروپ فور تقررات کی فائل وزیراعلی کو بھیج دی گئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.