جنوبی ریاست تلنگانہ میں آندھراپردیش کے سابق چیف جسٹس چندر کمار نے کہا کہ آئین کے مطابق کسی کو ملک سے باہر نکالنا یا محصور کرنا غیر قانونی ہے۔
این آر سی و این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں_ آخر این آر سی ہے کیا؟ کیوں عوام اس کی مخالفت کررہے ہیں؟
این آر سی و این پی آر کے نفاذ سے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟ کیا مسلمانوں کو دستاویزات نہ ہونے پر ملک سے باہر کیا جاسکتا ہے یا کوئی ایسا قانون ہے جس کے تحت ملک کے مسلمانوں کو ڈیٹینشن سینٹرس میں رکھا جاسکتا ہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات کے اطمنان بخش جوابات کے لیے ای ٹی وی بھارت نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ سابق چیف جسٹس چندرا کمار سے تفصیلی گفتگو کی، تاکہ ای ٹی بھارت اپنے ناظرین کو شہریت ترمیمی قانون اور اس کے نفاذ کے متعلق قانون کی روشنی میں صحیح معلومات فراہم کرسکے۔