ETV Bharat / state

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:53 PM IST

تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر پوچارام سری نواس ریڈی نے کہا کہ 'ریاست کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کا مقصد ہے۔'

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح
تلنگانہ کے بانسواڑہ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح

تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے ریونیو ڈیویزن بانسواڑہ کے موضع بومندیو پلی و نصراللہ ـآباد منڈلوں میں تعمیر شدہ تقریباً 40 ڈبل بیڈ روم مکانات کا اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

انہوں نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ ریاست کے ہر مذہب ہر طبقہ کی عوام کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں۔

اسی طرح سے غریب و مستحق عوام کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات کو تعمیر کرتے ہوئے فراہم کیے جارہے ہیں۔

پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ صرف بانسواڑہ حلقہ میں ہی 5 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا وزیراعلی کے سی آر کسانوں کو قرضہ جات سے نجات پانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ کسانوں کو اسکیم کے ذریعہ سالانہ فی ایکر پر 10 ہزار روپئے کی امداد پہنچارہے ہیں اور 5 لاکھ بیمہ کی سہولت ضروری کھاد اور بیجوں کی دستیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ سے جولائی کے اختتام تک کونڈہ پوچما ساگر اگلے سال تک ملانا ساگر سے نظام ساگر پراجکٹ میں پانی چھوڑا جائے گا جس کیلئے وزیر اعلی چندر شیکھر راو فکر مند ہیں تاکہ کسانوں اور عوام کو پانی کی سہولت جلد سے جلد ہوسکے۔

ریاست تلنگانہ میں 90 فیصد کسان زرعی فصل اُگاتے ہیں پوچارام نے کہا کہ بومندایوپلی چوراہے سے موضع بومندیوپلی تک تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ روپیوں کی لاگت سے بی ٹی سڑک کیلئے تعمیر بہت جلد شروع کی جانے والی ہے ۔

اس موقع پر بی سی سی بی متحدہ ضلع نظام آباد چیرمین پوچارام بھاسکر ریڈی، ستیش گوڑ، کوآپشن ممبر ضلع کاماریڈی عبدالمجید، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی ارکان، سرپنچ کے علاوہ ٹی آر ایس رہنما اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.