ETV Bharat / state

بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈر کو وزیراعلی بنایا جائے گا: مودی - تلنگانہ انتخابات میں مودی کی مہم

وزیراعظم مودی نے اسمبلی انتخابات سے عین پہلے تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں آخری مرحلہ کی مہم کا آغاز کیا۔کاماریڈی میں آج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنے ہروعدہ کی پابند رہے گی اور جو بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے، اس کو پورا کرے گی۔

بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈر کو وزیراعلی بنایا جائے گا: مودی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 4:50 PM IST

حیدرآباد: وزیراعظم مودی نے اسمبلی انتخابات سے عین پہلے تلنگانہ میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں آخری مرحلہ کی مہم کا آغاز کیا۔کاماریڈی میں آج ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنے ہروعدہ کی پابند رہے گی اور جو بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے، اس کو پورا کرے گی۔ انہوں نے ٹرمرک بورڈ،تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی اور دیگریقین دہانیوں بشمول خواتین کوریزرویشن کی فراہمی، ون رینک ون پنشن، طلاق ثلاثہ اورروم مندر کی مثال دی۔ یہ کہتے ہوئے کہ مودی، ہر یقین دہانی کی یقین دہانی ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے لیڈرکووزیراعلی بنایاجائے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس کے لیڈران نے نئی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ انہیں رقم چاہئے اور عوامی فنڈس چاہئے،عوام کی ترقی کیلئے رقم صرف کرنے کے بجائے یہ رقم ان کی جیبوں میں جارہی ہے۔انہوں نے کاماریڈی کے عوام سے خواہش کی کہ وہ کانگریس اور بی آرایس کے امیدواروں کو مسترد کریں۔ساتھ ہی خاندانی حکمرانی اور رشوت خوری کو بھی مسترد کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جو غریبوں کا تحفظ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے پولنگ جاری

مودی نے کہا کہ بی جے پی ایس سی طبقہ کی زمرہ بندی اورمادیگاطبقہ سے انصاف کو یقینی بنانے کی پابند ہے جس کے ساتھ طویل عرصہ سے ناانصافی کی جارہی ہے۔مودی نے کہاکہ کسانوں کی بہبود ہی ہمیشہ بی جے پی کی ترجیح رہی ہے اور دو لاکھ 75ہزارکروڑروپئے کی رقم کسان سمردھی ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروائی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.