ETV Bharat / state

Hyderabadi Businessman Writes Quran By Hand جذبہ شوق اور جہد مسلسل سے خواب کو حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے - قرآن سے محبت کا جذبہ ہاتھوں سے لکھا قرآن

ایک کامیاب تاجر محمد عبدالمقیم جنہوں نے تجارت کے ساتھ ساتھ فن خطاطی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو انہیں ممتاز بناتی ہے۔ محمد عبدالمقیم کو اکیسویں صدی کا کاتبِ قرآن کہا جاسکتا ہے، جنھوں نے شروع سے لے کر آخر تک قرآن مجید کو اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے۔ Hyderabadi Businessman Writes Quran By Hand

Meet Hyderabadi Businessman Who Wrote the Holy Quran
قرآن کریم کو اپنے ہاتھوں سے لکھنے والے خوش نصیب تاجر
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 5:27 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 5:33 PM IST

ویڈیو

حیدرآباد: قرآن کریم کو اپنے ہاتھوں سے لکھنے والے خوش نصیب تاجر محمد عبدالمقیم کو اکیسویں صدی کا کاتبِ قرآن کہا جاسکتا ہے۔ جنھوں نے از اول تا آخر تک قرآن مجید کو لکھنے کی سعادت حاصل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ تجارت کے ساتھ ساتھ اگر کوئی اور محبوب مشغلہ ہے تو وہ قرآن مجید کو خوبصورت انداز میں لکھنا ہے۔ محمد عبدالمقیم گذشتہ 48 برس سے اپنے ذاتی کاروبار میں مشغول ایک کامیاب تاجر ہیں۔ کاروباری مصروفیات کے دوران ہی انہوں نے اپنی دلچسپی کے ناطے فن خطاطی کو سیکھا۔ اس دوران ان کے اندر ایک جذبہ پیدا ہوا کہ اپنے ہاتھ سے نہایت ہی خوش خط انداز میں قرآن مجید کو مکمل طور پر لکھا جائے۔ اسی جذبہ شوق اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کہ اب تک انہوں نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے تین نسخے تیار کیے ہیں۔

عبدالمقیم نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ' کسی کے اندر کوئی جذبہ، مقصد ہو اور وہ اس مقصد کی تکمیل کو اپنا ہدف بنالے اسے پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کرے، مقصد کے حصول تک بے چینی رہے۔ خواب کو حقیقت میں بدلنے تک لگاتار محنت کرے تو وہ ضرور کامیاب ہوگا۔ مجھے خوشی اور اطمینان ہے کہ میں نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔" عبدالمقیم گذشتہ 13 برس سے روزانہ دو گھنٹے قرآن مجید لکھ رہا ہے اور اب تک وہ اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم کے تین نسخے لکھ چکا ہے۔

عبدالمقیم کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ ان کے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن مجید کا ایک نسخہ مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی، مدینہ منورہ میں رکھا جائے۔ یا پھر ان دو شہروں کے کتب خانوں یا میوزیم میں رکھا جائے۔ تاکہ وہاں وہ محفوظ رہ سکے۔ عبدالمقیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی تنظیم یا ادارہ تعاون کرے تو وہ اس کام کو مزید بڑے پیمانے پر کرنے کے لیے تیار ہے۔ عبدالمقیم نے کہاکہ وہ ابھی اور عثمانی فونٹ میں قرآنی نسخہ لکھنا چاہیتے ہیں، ان کے گھر تمام لوگوں قرآن مجید کے نسخہ لکھنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔'

مزید پڑھیں:

لکھنو کے مشہور خطاط معاشی مسائل سے دو چار

Last Updated : Feb 3, 2023, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.