ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: حیدرآباد میں اس سال رمضان اپنی رونقیں کھو دے گا

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 3:56 PM IST

رمضان کے مقدس مہینہ میں نہ صرف روحانی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں بلکہ تجارت سرگرمیوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

Hyderabad set to miss all hustle bustle of Ramzan this year
لاک ڈاون: حیدرآباد میں اس سال رمضان اپنی رونقیں کھو دیگا

شہر حیدرآباد یوں تو اسلامی ورثہ کے لیے جانا جاتا ہے وہیں یہاں کا رمضان بھی ساری دنیا میں مشہور ہے۔

ماہ رمضان میں یہاں بازار چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور یہاں افطار کے بعد حلیم کھانے کو پسند کیا جاتا ہے جبکہ یہ مشہور ڈش ہندو، مسلم سبھی کھاتے ہیں اور اسے کھانے کےلیے سبھی کو رمضان کا انتظار رہتا ہے۔

تاہم اس سال کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ حیدرآباد میں اس بار رمضان کی دھوم دھام نہیں ہوگی۔

لاک ڈاون کی وجہ سے مساجد میں اجتماعات پر بھی پابندی ہیں وہیں لوگوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کا علمائے کرام نے مشورہ دیا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور حیدرآباد کا رمضان اس بار پھیکا رہے گا، حالانکہ فی الحال لاک ڈان میں تین مئی تک توسیع دی گئی ہے لیکن تین مئی کے بعد بھی پابندیاں نافذ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 25 اپریل سے ماہ مقدس کاآغاز ہوگا۔ علما نے تمام مسلمانوں کو گھروں میں ہی نماز اور جمعہ کی نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ مساجد میں تراویح کی نمازوں کا بھی اہتمام نہیں کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.