آل انڈیا مسلم لیڈرس کانفرنس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تلنگانہ دورے پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے عوام کو مایوس کردیا ہے۔آل انڈیا مسلم لیڈرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حکیم صوفی سید شاہ خیر الدین قادری نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کے بجائے ہندو مسلم تفرقہ پیدا کرنے کے لئے حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنے کا شوشہ چھوڑا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سب سے پہلے ساری دنیا میں ملک کا نام صحیح کریں انگریزوں کا دیا گیا نام انڈیا کو بدل کر بھارت کریں۔ Muslim Leaders on Modi
عاصمہ بیگم نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو کا نعرہ دیا گیا تاہم ملک بالخصوص کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کےلئے جان بوجھ کر حجاب کا مسئلہ اٹھایا گیا اور انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر صدر کانفرنس جناب سید عنایت علی باقری، کنوینر کانفرنس عاصمہ بیگم اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔