ETV Bharat / state

Munugode Bypoll منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی، محمود علی

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 1:13 PM IST

کے سی آر کی ٹی آر ایس حکومت نے مسلمانوں کی ترقی کے لیے اقلیتی بہبود کے تحت 204 اقلیتی ریسیڈینشیل اسکولوں و کالجوں کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ ٹمریز کے قیام سے مسلمانوں کی تعلیم میں انقلاب پیدا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، آبپاشی، دلت بندھو، کے سی آر کٹس، شادی مبارک، کلیانہ لکشمی، اسکالرشپس، وظائف، ریسیڈینشیل اسکولس و کالجس، آسرا پنشن، تلنگانہ ہریتا ہارم، پچھڑے طبقات کی ترقی، اقلیتوں کی ترقی اور دیگر اسکیمز بھی دی جارہی ہیں۔ TRS Party in Munugode Election

منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی

حیدرآباد: منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے، کیونکہ منوگوڑہ عوام کو بی جے پی اور کانگریس پر کوئی بھروسہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے چوٹ اپل کے لکارم اور چنڈور منڈل کے متعدد دیہاتوں میں منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑہ حلقہ Munugode Bypoll کی عوام اپنے مسائل کے حل اور علاقہ کی ترقی کے خواہش مند ہیں۔ جنہیں صرف ٹی آر ایس پارٹی پورا کر سکتی ہے۔ وزیر داخلہ ضمنی انتخاب مہم میں حصہ لیتے ہوئے منوگوڑہ حلقہ کے تمام منڈلوں کا دورہ کررہے ہیں اور ووٹروں کے گھر گھر پہنچ کر ٹی آر ایس پارٹی کی آٹھ سالہ کارکردگی سے عوام کو واقف کروارہے رہیں۔ Home Minister Mahmood Ali Reacts on Munugode Bypoll

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ مہم کے دوران مسلمانوں کے علاوہ دلت خاندانوں سے بھی وزیر داخلہ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے. وزیر موصوف اپنے دورہ میں علماء، ائمہ، حفاظ، موذنین، مسلم تنظیمیں اور خواتین سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات کرتے ہوئے سرکاری اسکیمات باالخصوص مسلمانوں کے لیے جاری کردہ اسکیمات اور سہولیات سے مفصلاً واقف کروارہے ہیں. انہوں نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت تلنگانہ نے پچھلے آٹھ سالوں میں تعلیم، بجلی، آبپاشی، زراعت، صنعت، ملازمتیں اور روزگار پیدا کرنے میں کافی ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں تمام طبقات کے لوگوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ملاقاتوں میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلع نلگنڈہ کو فراہم کردہ اسکیمات جیسے فلوریڈ پانی سے نجات اور گھر گھر صاف اور پاک پینے کے پانی کی فراہمی، رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ، آبپاشی، دلت بندھو، کے سی آر کٹس، شادی مبارک، کلیانہ لکشمی، اسکالرشپس، وظائف، ریسیڈینشیل اسکولس و کالجس، آسرا پنشن، تلنگانہ ہریتا ہارم، پچھڑے طبقات کی ترقی، اقلیتوں کی ترقی اور دیگر اسکیمات کا تفصیلی ذکر کیا. انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی، وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں حلقہ منوگوڑہ کو بھی مجموعی ترقی دلانے کی پابند ہے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مسلم نمائندوں اور تنظیموں کے علم میں لاتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے مسلمانوں کی ترقی کے لیے اقلیتی بہبود کے تحت 204 اقلیتی ریسیڈینشیل اسکولوں و کالجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے کروڑوں روپیے خرچ کیے جارہے ہیں. ٹمریز کے قیام سے مسلمانوں کی تعلیم میں انقلاب پیدا ہوا ہے. آخر میں انہوں نے منوگوڑہ حلقہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو یکطرفہ کامیابی دلاتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس کو منہ توڑ جواب دیں. وزیر داخلہ کے ہمراہ سینیئر پارٹی قائدین خواجہ بدر الدین، سید اعجاز، منیر الدین، شریف الدین، سبیل الدین فرید اور دیگر شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.