ETV Bharat / state

Heavy Rains in Warangal: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شدید بارش، ایجنسی علاقوں کے مواضعات کا رابطہ ٹوٹ گیا

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 3:39 PM IST

دریائے گوداوری کی سطح آب میں ہر گھنٹہ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لکشمی بیریج (میڈی گڈہ) میں آبی سطح 99.10 میٹر درج کی گئی ہے۔ اس بیریج کی مکمل سطح آب 100.00میٹر ہے۔ اس میں 13,15,430 کیوزک پانی کا بہاؤ دیکھا گیا جس کے بعد اس کے 85 دروازے کھولتے ہوئے اتنی ہی مقدار میں پانی کو چھوڑا گیا۔ Heavy Rains in Warangal

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شدید بارش، ایجنسی علاقوں کے مواضعات کارابطہ ٹوٹ گیا

تلنگانہ کے متحدہ ضلع ورنگل کے کئی مقامات پر شدیدبارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں ضلع کے ایجنسی علاقوں کے کئی مواضعات کارابطہ ٹوٹ گیا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے جس سے عوام کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ Heavy Rains in Warangal

یہ بھی پڑھیں: Incessant rains in Telangana: تلنگانہ کے عوام کو بارش سے راحت کا کوئی آثار نہیں

دریائے گوداوری کی سطح میں ہر گھنٹہ میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔لکشمی بیریج (میڈی گڈہ)میں آبی سطح 99.10میٹر درج کی گئی ہے۔اس بیریج کی مکمل سطح آب 100.00میٹرس ہے۔اس میں 13,15,430 کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد اس کے 85دروازے کھولتے ہوئے اتنی ہی مقدار میں پانی کو چھوڑاگیا۔ضلع کے بھوپال پلی میں اوپن کاسٹ مائنس میں کوئلہ کی پیداوار شدید بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی۔اسی دوران عہدیدار، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کررہے ہیں۔ساتھ ہی مواضعات میں مریضوں کو دواوں کی سپلائی کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مُلگ کے کلکٹر ایس کرشنا آدتیہ نے بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ضلع کے سیاحتی مرکز لکناورم جھیل لبریز ہوگئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.