ETV Bharat / state

School Holidays in Telangana تلنگانہ میں موسلا دھار بارش جاری، اسکولوں کو دو دن کی چھٹی دی گئی - Heavy Rain in Telangana

مسلسل بارش کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت تلنگانہ حکومت نے شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دو دن تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ Heavy Rain in Telangana

School Holidays in Telangana
School Holidays in Telangana
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 12:39 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست کے کئی اضلاع اور حیدرآباد میں گزشتہ دو دنوں سے جاری شدید بارش کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دو دن جمعرات اور جمعہ کو تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ٹیوٹر پر اس بات کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے تحت ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یعنی جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات رہیں گی۔

  • Keeping in view of the heavy rainfall in the state and under the instructions of the Honourable CM, KCR garu, the Govt has decided to declare holidays for two days to all education institutions in the state. That is Thursday and Friday.

    — SabithaReddy (@SabithaindraTRS) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کی جانب سے کئی اضلاع کے لیے "اورنج میسج الرٹ" جاری کرنے کے بعد، ریاستی حکومت نے جمعرات اور جمعہ کو تمام اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا۔ محکمۂ موسمیات نے کئی اضلاع بشمول منچریال، کاماریڈی، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسیلا، کریم نگر، پیڈاپلی، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھاگوڑم اور سدی پیٹ میں اگلے دو دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا ریڈی نے ٹویٹر پر چھٹی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، "ریاست میں شدید بارش کو دیکھتے ہوئے اور عزت مآب وزیر اعلیٰ کے سی آر کی ہدایات کے تحت، حکومت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی جمعرات اور جمعہ کو چھٹی رہے گی۔

19046130
وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اسکول کی چھٹی کے لیے ٹیوٹ کیا

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سے شدید بارش ہو رہی ہے جو ریاست میں سرگرم ہے۔ ملوگو میں زیادہ تر مقامات پر موسلادھار بارش کی اطلاع ہے۔ ہنمکنڈہ اور کریم نگر اضلاع میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ حیدرآباد کی میئر وجے لکشمی آر گڈوال نے عہدیداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے اور شہر بھر میں ہلکی سے درمیانی بارش کی اطلاع کے درمیان بارش سے متعلق کسی بھی حادثے کو روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

میئر نے انفورسمنٹ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای وی ڈی ایم) کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ سڑک استعمال کرنے والوں کو ہونے والی تکلیف کو کم کیا جاسکے اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے خستہ حال عمارتوں اور دیگر سے نمٹنے کے بارے میں تفصیلی ہدایات بھی دی ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے ایک بیان میں کہا کہ میئر نے متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی بے عملی یا غفلت کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.