ورنگل: تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں محکمہ صحت کے عملہ نے پرائیویٹ اسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع بھر کے 173 اسپتالوں میں معائنہ کیا۔ اب تک کئی اسپتالوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کی گئی ہے۔ وینکٹ رمنا، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر نے بتایا کہ رجسٹرڈ اسپتالوں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ Health Officials Inspect Private Hospitals
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اسپتالوں پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ آیا اسپتالوں میں قابل ڈاکٹرس خدمات انجام دے رہے ہیں؟ کیا پرائیویٹ ہسپتالوں کارجسٹریشن ہے؟ کیا اسپتالوں میں ادویات اور بائیو ویسٹ کا صحیح طریقے سے انتظام کیا جاتا ہے؟ کیا ٹسٹ کرنے والے لیب ٹیکنیشن اہل ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم دس دن تک جاری رہے گی۔ Private Hospitals in Warangal