تلنگانہ کانگریس کے خزانچی گڈور نارائن ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے کے بعد اب وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو نے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے ایک نیا ڈرامہ ،دھرانی پورٹل، شروع کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل میں اثاثوں کی تفصیلات درج کرانے سے متعلق حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے۔
پورٹل میں اثاثوں کی تفصیلات درج کرنے کے بارے میں لوگوں میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ اس پورے عمل کو عوام کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
گڈور نارائن ریڈی نے پوچھا کہ کیا حکومت، جو کسی نجی ایپ میں عوامی اثاثوں کی تفصیلات درج کرتی ہے، اس کے تحفظ کی ضمانت دے گی؟۔
انہوں نے کہا کہ لوگ غیر زرعی اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ دیگر تفصیلات سے بھی پریشان ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کے سی آر نے اس سے قبل کیے گئے جامع سروے کی طرز پر دھرانی پورٹل کو متعارف کیا ہے۔ اور یہ عمل انتخابی مقاصد پر مبنی ہے۔