ETV Bharat / state

بتکماں تہوار پر ساڑیوں کا تحفہ - تلنگانہ حکومت کا اقدام

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ہر برس ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔اس برس 317کروڑ روپئے کی لاگت سے 280ڈیزائنس والی ساڑیاں بنائی گئی۔

بتکماں تہوار پر ساڑیوں کا تحفہ
بتکماں تہوار پر ساڑیوں کا تحفہ
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 2:20 PM IST

تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بتکماں ساڑیاں تلنگانہ کی ایک کروڑ خواتین کے لئے ایک خوب صورت تحفہ ہے۔ اور اس سے دوہزار سے زائد بنکروں کو مدد مل رہی ہے۔

اس برس ڈیزائن کی ساڑیاں تیار کی گئی ہیں۔تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگزر صدر بھی ہیں،نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

وہ سوشیل میڈیا کے اس اہم پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں۔انہوں نے اس ٹوئیٹ کے ساتھ اس سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔اس دو منٹ 17سکنڈ کی ویڈیوجس کو کئی افراد نے دیکھا ہے، میں بنکروں نے بتکماں ساڑیوں کی تیاری کے لئے ان کو آرڈر ملنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ قبل ازیں کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ان کوکافی مشکل صورتحال کا سامنا تھا۔ایک اور بنکر نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے بعد اس شعبہ پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔قبل ازیں ان کوکافی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا تھا۔

۔واضح رہے کہ تلنگانہ میں پھولوں کے تہوار بتکماں کے لئے گذشتہ روز غریب خواتین میں ریاستی حکومت کی جانب سے ساڑیوں کی تقسیم کاآغازریاست بھر میں کیاگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر برس ساڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے۔اس برس 317کروڑ روپئے لاگت سے 280ڈیزائنس والی ساڑیوں کی تیاری کا کام کیا گیا تھا جن کی تقسیم ریاست کے مختلف مقامات پرکی جارہی ہے۔

ساڑیوں کی تقسیم کا یہ پروگرام اس ماہ کی 17تاریخ تک جاری رہے گا۔ یہ خواتین اور لڑکیوں کے لئے بڑا تہوار ہے۔ جو تلنگانہ کی تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش کے ایمسیٹ نتائج جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.