ٹی آ رایس کے صدر اورتلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر راؤ نے سکھیندر ریڈی کو پارٹی امیدوار کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ یادریڈی کو نااہل قرار دیئے جانے کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی ہے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل یاد ریڈی ٹی آر ایس چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔
اس نشست کیلئے الیکشن کا اعلامیہ 7اگست کو جاری کیا جائے گا۔نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 14اگست ہوگی۔ اگر الیکشن ضروری ہوا تو 26 اگست کو کرایا جائے گا اور اسی دن نتائج کا اعلان کردیاجائے گا۔