ETV Bharat / state

سابق وزیراعلی کے سی آر کا کامیاب آپریشن - کے سی آر کا یشودا اسپتال میں آرپییشن

ریاست تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کا اپنے فارم ہاؤس پر گرنے کی وجہ سے فریکچر کے بعد کولہے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ Hip replacement surgery of KCR

Hip replacement surgery of KCR
Hip replacement surgery of KCR
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 12:09 PM IST

Updated : Dec 9, 2023, 1:21 PM IST

حیدرآباد: بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کا جمعرات کی رات دیر گئے ایراولی میں اپنے فارم ہاؤس پر گرنے کی وجہ سے فریکچر کے بعد کولہے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ کے سی آر کی یہ سرجری حیدرآباد کے سوماجی گوڑا کے یشودا اسپتال میں کی گئی۔ جمعہ کی رات ہیلتھ بلیٹن کے مطابق کے سی آر کا لیفٹ ٹوٹل ہپ ریپلیسمنٹ کا آپریشن کیا گیا تھا۔

کے سی آر نے کہا کہ "سرجری ہماری سینئر آرتھوپیڈک سرجنز، اینستھیزیولوجسٹز اور نرسز کی ٹیم نے کی تھی۔ کے سی آر نے سرجری کو اچھی طرح سے برداشت کیا اور پورے طریقہ کار کے دوران ہیموڈینامیکل طور پر مستحکم رہے"۔ کامیابی کے ساتھ آپریشن کو مکمل کرنے کے بعد کے سی آر کو کمرے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ "کل کی تشخیص کی بنیاد پر ایمبولیشن، فزیوتھراپی اور غذائیت کا منصوبہ تیار کیا جائے گا"۔ کے سی آر اپنی رہائش گاہ پر باتھ روم میں پھسل کر گرپڑے اور انہیں یشودا اسپتال منتقل کیا گیا۔ بیٹا کے ٹی راما راؤ، بیٹی کے کویتا، بھتیجا ٹی ہریش راؤ، خاندان کے دیگر افراد اور بی آر ایس کے سرکردہ قائدین اسپتال میں موجود تھے۔

قبل ازیں تلنگانہ کے نو منتخب وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کی ہدایت پر سکریٹری صحت، طبی اور خاندانی بہبود نے اسپتال کا دورہ کرکے کے سی آر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق سیکرٹری نے ہسپتال کی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران بہترین نگہداشت فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر گھر میں پھسل کر گرے، اسپتال میں داخل

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی شکست کے بعد کے سی آر سدی پیٹ ضلع کے ایراویلی میں اپنے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران بی آر ایس لیڈر نے پارٹی کے نو منتخب اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی جو اسی ضلع میں ان کے آبائی گاؤں چنتاماڈاکا اور دیگر مقامات سے بھی فارم ہاؤس آئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، تلنگانہ کے گورنر تملائی سائوندر راجن، آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے کے سی آر کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا۔

Last Updated : Dec 9, 2023, 1:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.