پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کی صبح ضلع کے پداپلی ٹاون میں اُس وقت پیش آیاجب اس خاتون پولیس عہدیدار جس کی شناخت بھاگیہ کے طورپر کی گئی ہے، کے اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی ٹووہیلر پر جانے کے دوران ایک تیزرفتار لاری نے ان کی ٹو وہیلر کوٹکر دے دی۔
بھاگیہ کی بیٹی گاڑی چلارہی تھی جبکہ وہ پیچھلی نشست پر بیٹھی ہوئی تھی۔ یہ دونوں اپنے مکان سے بس اسٹینڈ کی سمت جارہے تھے۔
ان کی گاڑی جب کمان علاقہ کی سمت جارہی تھی کہ تیزرفتار لاری، ان کی گاڑی سے ٹکراگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھاکہ بھاگیہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس کی بیٹی معمولی زخمی ہوگئی۔
اس حادثہ کے بعد گجرات جانے والی لاری کا ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
یواین آئی