تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ایک کسان کی موت ہوگئی۔ ضلع کے کوناراؤ پیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق 43 سالہ کسان جس کی شناخت 43 سالہ ستیا کے طورپر کی گئی ہے، آج صبح اپنے کھیت کے قریب بجلی کی سپلائی کے لئے گیا تھا تاہم بجلی کا جھٹکہ لگنے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر، زلزلے کے ہلکے جھٹکے
پسماندگان میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ بجلی کے اعلیٰ عہدیدار وہاں پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
یو این آئی