ETV Bharat / state

عالمی شہرت یافتہ شاعر، حمایت علی کا انتقال

ممتاز شاعر حمایت علی شاعر کا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز کینیڈا کے وقت کے مطابق گیارہ بجکر پچپن منٹ پر انتقال ہوا۔

عالمی شہرت یافتہ شاعر، حمایت علی کا انتقال
author img

By

Published : Jul 16, 2019, 2:40 PM IST

حمایت علی 14 جولائی 1930 کو اورنگ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

انھوں نے اورنگ آباد میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی، جہاں سے ان کی شاعری مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے لگی تھی۔

سقوط حیدرآباد کے بعد 1951 میں وہ پاکستان چلے گئے، جہاں انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے کام کیا، فلموں کے گیت لکھے، فلمیں بنائیں یہاں تک کہ ہدایت کاری بھی کی۔
حمایت علی کئی اہم ادبی و فلمی ایوارڈز سے نوازے گئے۔

گزشتہ دس برسوں سے وہ کینیڈا میں مقیم تھے۔ وپیں انتقال کیا اور تدفین بھی وہیں ہو گئی۔

آگ میں پھول، مٹی لاقرض، اور ہارون کی آواز ان کی شاعری کے مجموعے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.