ETV Bharat / state

کورونا وائرس حیدرآباد کے چار زونز تک محدود

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے جائزہ اجلاس میں کہاکہ حیدرآباد کے چار زونز کو چھوڑ کر ریسات میں کہیں بھی کورونا وائرس سے متعلق سرگرم کیسز نہیں ہیں۔

Except in 4 zones in Hyderabad, no coronavirus active cases in Telangana: KCR
کورونا وائرس حیدرآباد کے چار زونز تک محدود
author img

By

Published : May 16, 2020, 12:38 PM IST

کے سی آر نے واضح کیا کہ حیدرآباد کے چار زونز کے علاوہ ریاست میں کورونا کے کوئی مثبت کیسز درج نہیں ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 17 مئی کو مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کئے جانے والے رہنمایانہ ہدایات کے بعد ریاست میں حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے اجلاس میں اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مانسون سیزن میں امکانی طور پر پھوٹ پڑنے والی موسمی بیماریوں کی روک تھام کےلیے احتیاطی اقدمات کا آغاز کریں اور ساتھ ساتھ کورونا کے پھیلاؤں کی روک تھام کےلیے بھی اقدامات کو جاری رکھیں۔

جائزہ اجلاس میں وزیر صحت ایٹالا راجندر، کے ٹی راما راؤ، ای دیاکر راؤ، وی پرشانت ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری شانتا کماری کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ریاست میں اب صرف چار زونز تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ چار زونز میں ایل بی نگر، ملک پیٹ، چارمینار اور کاروان شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں ایئرکنڈیشن کی دوکانیں، آٹوموبائل شوروم، آٹوموبائل اسپیرپارٹس کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ آر ٹی اے دفاتر اور رجسٹریشن دفاتر بھی کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.