ریاست تلنگانہ کے شہر میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے الیکٹرک آٹوز اور بائیکس سروس متعارف کرائی گئی ہیں۔ آلودگی کو کم کرنے کے لئے حیدرآباد شہر کی یہ ایک ٹریو گرین فرسٹ خصوصی فلیٹ سروس ہے۔ 'ای یانا' کے منیجنگ ڈائریکٹر سندیپ نے کہا کہ 'ای موبلیٹی سیکٹر میں آنے سے پہلے ہم پچھلے 10 برسوں سے شمسی صنعت کی خدمت کر رہے تھے۔
'ہم شہر میں ای-آٹوز کے ساتھ ساتھ ای بائیکس چلاتے ہیں اور ہم روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ڈرائیور ہمارے ساتھ ہمارے شراکت دار کی حیثیت سے کام کریں گے۔ صارفین سے فی کلو میٹر کی بنیاد پر مناسب کرایا وصول کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا کہ لوگ واقعی کسی ایسے ایپ پلیٹ فارم اور ایسے اقدامات کے منتظر ہیں۔ ہم نے اپنا ایپ تیار کیا ہے۔ ہمارے اس اقدام کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ بیٹریاں شمسی توانائی سے چارج ہوتی ہیں۔
سندیپ نے مزید کہا کہ ہم نے ایسا سروس شروع کیا ہے جس کو استعمال کرکے صارف فخر محسوس کرے کہ انہوں نے فضائی آلودگی کو کم کرکے آئندہ نسل کی مدد کی ہے۔