ETV Bharat / state

'میں کورونا سے محفوظ ہوں' - ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما راو گوڑ نے کہا کہ ڈاکٹرز کےمشورے پر وہ گھر میں الگ تھلگ ہیں تاہم وہ کورونا سے متاثر نہیں ہوئے۔

'میں کورونا سے محفوظ ہوں'
'میں کورونا سے محفوظ ہوں'
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:46 PM IST

”خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔میں صحت مند ہوں“تلنگانہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما راو گوڑ نے یہ دعوی کیا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر کچھ دنوں سے گھر پر ہی الگ تھلگ ہیں۔انہوں نے ایک تلگو ویب سائٹ سے فون پربات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان میں اس وبا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں تاہم احتیاطی اقدام کے طورپر وہ گھر میں الگ تھلگ ہیں۔

انہوں نے عوام،ٹی آرایس کے رہنما اور ان کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہوکر ان کی عیادت کےلیے ان کے گھر آنے کی زحمت گوارانہ کریں۔ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا سے چوکس رہیں،ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرس کے مشورہ پر ہی وہ گھر میں الگ تھلگ ہیں،ان کی صحت ٹھیک ہے اور ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہی وہ دواوں کا استعمال کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.