حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ رواں سال اب تک تقریباً 6000 افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤنے بتایا کہ دراصل مچھر کے کاٹنے سے ڈینگی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہرحیدرآباد میں وائرل بخار کے معاملات درج کئے جارہے ہیں۔اس پر مقامی صحت کے مراکز سے مریض رجوع ہوکر متاثرین اپنا علاج کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: BJP MLA Raja Singh تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی معطلی برخواست
ڈینگی، چکون گنیا، ملیریااوردیگر اقسام کے وائرس کا پتہ معائنہ پرہی چلتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی میں 104شدید بخار ہوتا ہے۔ساتھ ہی جسم میں درد، سردرد بھی ہوتا ہے۔بعض افراد اسہال سے بھی متاثرہوتے ہیں۔ایسی علامات والے مریض تین دن میں بخار کے کم نہ ہونے پر فوری طورپراسپتال سے رجوع ہوں۔مریض کی قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے متوازن غذا استعمال کی جائے۔تغذیہ بخش غذا کے ساتھ تازہ پھل اور سبزیوں کا بھی استعمال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس مرض میں پلیٹ لیٹس کی کمی ہوجاتی ہے۔پلیٹ لیٹس کے دس ہزار سے کم ہونا خطرناک ہوسکتا ہے۔درد کم ہونے والی دواوں کا استعمال نہ کیاجائے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں وائرل فیور (بخار) کے کیسس میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یو این آئی