ETV Bharat / state

سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کا تقریبا 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
سکریٹریٹ منہدم کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 12:55 PM IST

حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کے انہدام کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے سینئر رہنما جیون ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے۔

حال ہی میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد حکومت نے ان عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام شروع کردیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ کی عمارتوں کے انہدام کا تقریبا50فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔گزشتہ روز ہائی کورٹ نے پیر تک اس کام پر دوبارہ روک لگادی تھی اور ہدایت دی تھی کہ انہدام کے کام پیر تک روک دیئے جائیں۔

ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد حکومت نے بقیہ انہدامی کارروائی روک دی تھی تاہم جیون ریڈی نے اس مسئلہ پر عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی انہدام کی اجازت پر حکم التوا جاری کرنے کی خواہش کی۔اس عرضی کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کورونا سے41 پولیس ملازمین صحتیاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.