ETV Bharat / state

'مسلم رہنما عہدوں سے استعفی دیں'

تلنگانہ سیکریٹریٹ کی قدیم عمارت میں شہید مساجد کو اسی جگہ پر دوبارہ تعمیر کے لیے سرکاری عہدوں پر فائز مسلم رہنماوں سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

'مسلم رہنما عہدوں سے استعفی دیں'
'مسلم رہنما عہدوں سے استعفی دیں'
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 6:16 PM IST

تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ کے تعمیر نو کا کام شروع کیا ہے- تعمیر نو میں سکریٹریٹ کی قدیم بلڈنگ کو منہدم کردیا گیا جس میں سکریٹریٹ کے دو مساجد کو شہید کردیا گیا ہے-

اس سلسلے میں مولانا عبدالرحیم خرم جامعی نے مسلم رہنماوں سے اپیل کی جو حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں وہ فوری طور پر اپنے اپنے عہدوں سے استعفی دیں-

'مسلم رہنما عہدوں سے استعفی دیں'

ٹی آر ایس حکومت میں عہدے رکھنے والے ملی تنظیموں کے نمائندے جماعت اسلامی کے رکن جانب ملک محتشم ( تلنگانہ وقف بورڈ) یونائیٹڈ مسلم فورم کے مولانا رحیم الدین انصاری (صدرنشین اردو اکیڈمی) تعمیر ملت کے ڈاکٹر محمد متین الدین قادری( پبلک سروس کمیشن)جامعہ نظامیہ کے مولانا سید شاہ اکبر نظام الدین (وقف بورڈ)جمعیت العلماء ہند کے حافظ لئیق الدین نظام آبادی (حج کمیٹی)ان تمام عہدے داروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر حکومت پر دباؤ بنائیں اور مساجد کو اسی جگہ دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کریں-

سینئر صحافی اطہر معین نے بھی حکومتی عہدوں پر فائز مسلم رہنماوں سے اپیل کی کہ اگر مساجد کی مسماری کا ان عہدیداروں کو واقعی رنج ہے تو پھر اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنےعہدوں سے استعفی دیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیلگوریاستوں میں کورونا کا قہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.