ETV Bharat / state

Crimes in Telangana تلنگانہ: چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 2:18 PM IST

ریاست تلنگانہ بالَخصوص حیدرآباد میں میڈیا رپورٹس کے مطابق جرائم میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ تاہم پولیس ان جرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ Police Against Crimes in Telangana

چھوٹی بہن کی مشتبہ موت
چھوٹی بہن کی مشتبہ موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاون میں چھوٹی بہن کی مشتبہ موت کے بعد فرار بڑی بہن کا آڈیو کلپ وائرل ہوگیا ہے۔ دیپتی، ٹاون کے بھیمودی دوبا علاقہ میں واقع اپنے مکان میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد ہی سے اس کی بڑی بہن چندنا ایک لڑکے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے مکان سے شراب کی بوتلیں برآمد کیں۔

چندنا کی جانب سے اس خصوص میں جاری کردہ آڈیو کلپ میں اس نے اپنے بھائی اور باپ کو بتایا کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کا قتل نہیں کیا ہے۔اس نے کہاکہ دیپتی اور اس نے پیر کی شب شراب نوشی کی تھی۔اس کے ایک ساتھی کی مدد سے وہ شراب لائی تھی۔دیپتی اپنے بوائے فرینڈ کو مدعو کرنا چاہتی تھی تاہم اس نے انکار کردیا۔ بعد ازاں دیپتی کے بارہا اصرار پر اس نے بوائے فرینڈ کو بلانے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ دیپتی فون پر بات کرتے ہوئے صوفہ پر سوگئی اور اس کو سوتا ہوا دیکھ کر وہ گھر سے چلی گئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں چاقو زنی کے نئے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ

اس نے گھر سے جانے سے پہلے کچھ رقم بھی لے لی۔اس آڈیو کی تصدیق نہ ہی پولیس اور نہ ہی دیپتی کے والدین نے کی۔دیپتی کے باپ سرینواس نے منگل کی صبح اس کو فون کیا تھا تاہم فون نہ اٹھانے پر اس نے چندنا کو فون کیا تھا جو سوئچ آف تھا۔دیپتی کا باپ اپنی بیوی کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے حیدرآباد گیا ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.