ETV Bharat / state

ایلورو کیسز: 'آلودہ پانی بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے' - ایلورو کیسز

آندھرا پردیش کے شہر ایلورو میں پراسرار بیماری کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 500 سے زیادہ افراد نامعلوم بیماری کا شکار ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ پراسرار بیماری کا مطالعہ کرنے کے لئے تین رکنی سینٹرل میڈیکل ٹیم منگل کو ایلورو پہنچے گی۔

ایلورو کیسز: 'آلودہ پانی بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے'

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 12:36 PM IST

منگلگری ایمس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ طبی معائنے کے نتائج حکومت کو جلد فراہم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر راکیش ککر نے ای ٹی وی بھارت سے اس ضمن میں تفصیلی بات کی۔

ایلورو کیسز: 'آلودہ پانی بیماری کی وجہ ہوسکتی ہے'

ڈاکٹر راکیش ککر نے کہا 'تمام متاثرین میں چکر آنا اور مرگی کی علامات دیکھی گئیں۔ مریضوں پر علاج کا اثر ہورہا ہے۔ تاہم بیماری کی وجوہات کی نشاندہی کرنی ہوگی۔ تاکہ اسباب کی جڑیں ختم کی جاسکیں۔ جس کے بعد یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔'

اس سلسلے میں پہلے ہی کچھ نمونے اکٹھے کیے جاچکے ہیں۔ خون، پانی اور پیشاب کے نمونے دہلی ایمس بھیجے گئے تھے۔

نئے داخل ہونے والے متاثرین سے 5 اقسام کے نمونے لئے گئے۔ ہم اس کی وجہ تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے نمونے حیدرآباد بھیجے۔ ہم سب اس بیماری کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔

جب تک نمونوں کی رپورٹ نہیں آجاتی اس کا درست اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ آلودہ پانی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ نمونوں کے نتائج آنے کے بعد ہم جان سکتے ہیں کہ آیا یہ پانی یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہے۔

کلورین اس طرح کی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ سیسہ بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔ کسانوں کے ذریعہ استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ تاہم ، ان کا تعین رپورٹ کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔"

ڈاکٹر راکیش ککر نے مزید کہا کہ ایمس کے ماہرین رپورٹ تیار کررہے ہیں۔ ہم جلد ہی اسے ریاستی حکومت کے حوالے کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب صدرجمہوریہ نے ایلورو واقعے پر تشویش ظاہرکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.