ETV Bharat / state

Congress Workers protest کانگریس کے حامیوں کا اپنی پارٹی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 12:36 PM IST

حیدرآباد میں واقع گاندھی بھون کے باہر اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نا ملنے سے ناراض کانگریس کے حامیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں احتجاج کے دوران کانگریس کے ناراض حامیوں نے پارٹی کا جھنڈا نذرآتش کیا۔

کانگریس کے حامیوں کا اپنی پارٹی کے خلاف احتجاج

حیدرآباد: تلنگانہ میں 30 نومبر ہو نے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ انتخابی تشہیر کے درمیان ٹکٹ سے محروم سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اپنی اپنی پارٹیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں واقع گاندھی بھون کے باہر اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض کانگریس کے حامیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں احتجاج کے دوران کانگریس کے ناراض حامیوں نے پارٹی کا جھنڈا نذرآتش کیا۔

ذرائع کے مطابق کانگریس پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے مسلہ پر قائدین میں ناراضگی اور برہمی دیکھی جارہی ہے۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کو ٹکٹ نہ دینے پر ان کے حامیوں نے گاندھی بھون پر پھتراو کیا اور کانگریس کے جھنڈے جلا ڈالے۔ اس کے علاوہ ریونت ریڈی کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔

جمعہ کی رات کانگریس پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی جس میں کئی سینئر قائدین نے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراضگی ظاہر کی- کانگرس دوسری فہرست میں جبلز حلقے سے محمد اظہر الدین کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابقہ رکن اسمبلی آنجہانی پی جناردھن ریڈی، 25 سال حلقہ سے نمائندگی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Elections کانگریس نے راکیش شیٹی کو تلنگانہ انتخابات کے لیے بطور مبصر مقرر کیا

پی جناردھن ریڈی کے گزر جانے کے بعد ان کے فرزند نے 10 سال تک اس حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ وشنو وردھن ریڈی کو بی ار ایس کے موجودہ ایم ایل اے ماگنڈی گوپی ناتھ نے شکست دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.