تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں سردی کی لہر میں روزبروز اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ملک کے مشرقی حصوں سے آرہی ہواوں کے سبب اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات کے روز شہر کے عبداللہ پورمیٹ،وجئے واڑہ قومی شاہراہ، پدا عنبرپیٹ آوٹر رنگ روڈسمیت مختلف دیہاتوں میں کہر کی گھنی چادر نظرآئی۔ جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔
سردی سے بچنے کےلیے لوگ گرم لحاف اور گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں۔ اور گرم غذاوں کا بھی اہتمام کررہے ہیں۔ ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کے سبب سڑک پر سونے والے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔