ETV Bharat / state

Secretariat Masjid حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کا افتتاح آج - ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد

حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دونوں مساجد کا افتتاح 25 اگست بروز جمعہ ہوگا۔ نماز 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد خطبہ کے فرائض انجام دیں گے۔

حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کا افتتاح

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 12:24 PM IST

حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کا افتتاح

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں حج کمیٹی محمد سلیم نے سکریٹریٹ مساجد کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ لیا۔ محمد سلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کی تعمیر شاندار اور مضبوط طریقے سے ہوئی ہے۔ دونوں مساجد کا نام مسجد دفاتر معتمدی اور مسجد ہاشمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کی تعمیر کافی مضبوطی اور نفاست سے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے جہاں پر تمام مسلمان اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں۔ اللہ کے نزدیک روئے زمین پر سب سے پسندیدہ مقام مسجد ہی ہوتی ہے۔ مسجد کے نام پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ مندر اور چرچ کے افتتاح بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Mahmood Ali Meeting حیدرآباد میں جرائم کی واردات میں اضافہ قابل تشویش

ان کا کہنا ہے کہ مسجد کے تعمیراتی کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ مسجد تلنگانہ کی سب سے خوبصورت اور عالیشان مسجد ہوگی۔ اس کے لئے تمام لوگوں نے یکساں کوشش کی ہے اور ان ہی کوششوں کے نتیجے میں اللہ کا یہ گھر بن کر تیار ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ حیدرآباد میں سکریٹریٹ کی دونوں مساجد کی تعمیر کا کام بہت ہی مضبوط اور شاندار طریقے سے مکمل ہوا ہے۔ دونوں مساجد کا افتتاح 25 اگست بروز جمعہ ہوگا- نماز 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقعے پر شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد خطبہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.