ETV Bharat / state

تلنگانہ: ورنگل میں بی آر ایس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 20, 2023, 11:57 AM IST

ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں کانگریس اور بی آر ایس، بی آر ایس اور بی جے پی، بی آر ایس اور بی ایس پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ Assembly elections in Telangana on Nov 30

brs and congress workers
brs and congress workers

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کو ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کے کارکنوں کی جانب سے روک دینے اور اس کے ساتھ بدکلامی کے واقعہ کے بعد ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔ اس واقعہ کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے کارکنوں نے احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں ہلکی کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ کل شب ورنگل ایسٹ حلقہ میں پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کل شب تشہیری گاڑی کی آواز کے معاملہ پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بحث وتکرار ہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی۔ان کارکنوں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔کانگریس کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ بی آر ایس کے کارکنوں نے بدکلامی کی اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔ ان کارکنوں نے بی آر ایس کے کارکنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کے رویہ کی مذمت کی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ورنگل کے اے سی پی فوری وہاں پہنچ گئے جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد صورتحال کو قابو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تشہیری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ اسی دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.