ETV Bharat / state

وزیراعلی نے معذور مسلم شخص کو مکان دینےکا وعدہ پورا کیا

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے امسال فروری میں سڑک پر جانے والے معذور شخص کے پاس پہنچ کر اس کی خیریت معلوم کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود اسٹاف کو انہوں نے احکامات جاری کیے کہ معذور مسلم شخص کو پنشن اور ڈبل بیڈ روم مکان دیا جائے۔

وزیراعلی نے معذور مسلم شخص کو مکان دینےکا وعدہ پورا کیا
وزیراعلی نے معذور مسلم شخص کو مکان دینےکا وعدہ پورا کیا
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 2:04 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے معذور مسلم شخص سے کیا گیا وعدہ پورا ہوا۔وہ اس برس 27فروری کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون واپس ہورہے تھے۔ ان کی گاڑیوں کا قافلہ شہرکے علاقہ ٹولی چوکی سے گزر رہا تھا کہ اچانک وزیراعلی نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اورگاڑی سے اترپڑے۔

انہوں نے سڑک پر جانے والے معذور شخص کے پاس پہنچ کر اس کی خیریت معلوم کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ موجود اسٹاف کو انہوں نے احکامات جاری کیے کہ معذور مسلم شخص کو پنشن اور ڈبل بیڈ روم مکان جاری کیا جائے۔چونکہ اس معذور شخص جس کی شناخت سلیم کے طورپر کی گئی ہے، کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ تھا تو،وزیراعلی کے ساتھ موجود ضلع کلکٹر نے اُسی ماہ سے ان کے لئے وظیفہ جاری کردیا۔آٹھ ماہ بعد اس ماہ کی 26تاریخ کو شہر کے ضیا گوڑہ علاقہ میں سلیم کو حکومت کی جانب سے غریبوں کیلئے ڈبل بیڈ روم مکان کی اسکیم کے تحت مکان فراہم کیاگیا۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند و وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے سلیم کو اس مکان کی چابیاں حوالے کیں۔اس طرح سلیم سے وزیراعلی کا کیاگیاوعدہ 8ماہ میں پورا ہوا۔ حیدرآبادی شخص محمد سلیم وہ دن یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ سڑک پر کھڑے تھے اور وہاں سے وزیراعلی کا قافلہ گذر رہا تھا کہ اچانک یہ قافلہ رک گیا اور ان کے لئے حیرت کی انتہا اُس وقت رہی جب وزیراعلی نے اچانک ان کے قریب پہنچ کر ان سے خیریت دریافت کی۔

محمد سلیم دس سال پہلے ایک حادثہ میں معذور ہو گئے تھے اور وہ ایک طویل عرصہ سے وہ اپنی معذوری کے سرٹیفکیٹ کے لئے کوشش کررہے تھے تاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی پنشن حاصل کی جائے۔وزیراعلی کی گاڑیوں کا قافلہ اچانک رکنا اور وزیراعلی کا خود ان کے قریب آکر ان سے بات کرنا و ان کی خیریت دریافت کرنا ان کے لئے حیران کن بات تھی۔وہ کہتے ہیں کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کا ایک قیمتی لمحہ تھا جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

انہوں نے اپنے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے افراد خاندان کیلئے کھانے پینے کے انتظام کے علاوہ ان کے لئے سب سے بڑی آفت ہر ماہ گھر کا کرایا ادا کرنا تھا جس کے وقت پر ادا نہ کرنے پرانھیں مالک مکان کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا۔سلیم نے اپنی پریشانیاں وزیراعلی کو بتائیں جس پر وزیراعلی نے بغیر ایک لمحہ گنوائے اپنے ساتھ کھڑی حیدرآباد کی کلکٹر شویتا موہنتی کو ان کے لئے پنشن اور مکان الات کرنے کے احکامات جاری کئے۔چونکہ محمد سلیم کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ تھا کلکٹر نے فوری طور پر ان کیلئے اسی ماہ سے 3016 روپیے فی ماہ کا پنشن جاری کروادیا اور حیدرباد کے علاقہ ضیاء گوڈہ میں زیر تعمیر حکومت کے مکانات میں سے ایک مکان انھیں دینے کا وعدہ کیا گیا۔

۔26 اکتوبرکو تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے تا رک راما راؤ نے حکومت کی ڈبل بیڈ روم اسکیم کے تحت شہر حیدرآباد میں 1152 مکانات تقسیم کیے۔ ان میں محمد سلیم کو حاصل ہونے والا مکان بھی شامل تھا۔کے تارک راما رو نے محمد سلیم کو انکی گھر کی چا بیاں حوالہ کیں۔ایک اندازہ کے مطابق اس اسکیم کے تحت فراہم کردہ ایک ڈبل بیڈ روم فلیٹ کی بازاری قدر 40لاکھ روپئے ہے۔اس طرح وظیفہ اور خود کا مکان ہونے سلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا جس پر وہ کافی خوش ہے۔سلیم نے اپنی زندگی میں ہوئی اس نئی تبدیلی کو نئی صبح سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی کے سی آر 31 اکتوبرکو کسان فورم کا افتتاح کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.