تیلگودیشم کے قومی جنرل سیکریٹری نارا لوکیش نے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر نکتہ چینی کی۔
لوکیش نے کہا کہ وزیراعلیٰ جگن اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جگن نے غریب افراد کو تین ہزار روپئے وظیفہ دینے کا وعدہ انتخابات سے پہلے کیا تھا۔ مگر انھوں نے وعدہ وفا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جی او 217 کو منسوخ کیا جائے: چندرا بابو نائیڈو
تیلگودیشم رہنما لوکیش نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جگن نے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے موقع پر یہ اعلان کیا تھا کہ وہ وظیفے کی رقم بڑھاکر تین ہزار روپیے کردیں گے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔
لوکیش نے الزام لگایا کہ اب بھی غریب افراد 250 روپیے وطیفہ حاصل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریب افراد حکومت کی جانب سے تین ہزار روپیے کی رقم پینشن کے طور پرحاصل کرنے کے منتظر ہیں۔اس موقع پر انھوں نے غریب افراد کو تین ہزار روپیے وظیفہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔