ETV Bharat / state

حیدرآباد کے نام کی تبدیلی کا مطالبہ جاری رہے گا: بنڈی سنجے - بنڈی سنجے

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شاندار کامیابی درج کرنے کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

bjp demands hyderabad rename as bhagyanagar
حیدرآباد کے نام کی تبدیلی کا مطالبہ جاری رہے گا: بنڈی سنجے
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 9:46 PM IST

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں 48 نشستیں حاصل کرنے کے بعد کہا کہ عوامی اعتماد کے بغیر اتنی بڑی کامیابی ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کےلیے بہت کم وقت دیا گیا جس میں امیدواروں کا انتخاب بھی مشکل تھا لیکن بی جے پی نے ریاستی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بھی ٹی آر ایس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

بنڈی سنجے نے کہا کہ قومی رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم میں شرکت سے مقامی کارکنوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اس الیکشن سے قبل بی جے پی کو صرف 10 فیصد ووٹ ہی حاصل ہوئے تھے لیکن حالیہ انتخابات میں بی جے پی کو 35.56 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ ووٹوں کے فیصد سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام ٹی آر ایس حکومت سے کتنی بدظن ہیں اور بی جے پی پر وہ کتنا اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے بھاگیہ نگر رکھنے کے مطالبہ کا اعادہ کیا اور کہا کہ آئندہ بھی نام کی تبدیلی کی مانگ کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو صرف 9000 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل دہلی میں تلگو فلموں کی مشہور اداکارہ وجئے شانتی بی جے پی میں شامل ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.