نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 7 ستمبر سے تمل ناڈو کے کنیا کماری سے کشمیر تک شروع ہونے والی 'بھارت جوڑو یاترا' دیوالی کے موقع پر تین دن تک ملتوی رہے گی۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ یاترا کے بیشتر ارکان دیوالی کے موقع پر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں، اس لیے اسے یاترا کو تین دنوں کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Bharat Jodo Yatra postponed for three days
انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی بھی دیوالی پر دہلی چلے گئے ہیں اور وہ 26 اکتوبر کو پارٹی کے نو منتخب صدر ملکارجن کھڑگے کی تاجپوشی کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں موجود ہوں گے۔ یاترا 26 اکتوبر تک ملتوی ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ 27 اکتوبر کو تمام لوگ دوبارہ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے۔ مسٹر گاندھی بھی 27 اکتوبر کوبھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل
یو این آئی