میڈرکزپر حتمی تیسرے مرحلہ کے پری پرنٹ ڈاٹا کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اس کا ٹیکہ انفیکشن کی علامات کے خلاف بہ حیثیت مجموعی 77.8 فیصد افادیت کا حامل ہے۔
کمپنی نے کہا کہ افادیت کے تجزیہ میں پتہ چلا ہے کہ کوویکسن، کوویڈ19 کی علامات کے خلاف 77.8 فیصد موثر ہے۔ یہ تجزیہ 130 مثبت معاملات پر کیا گیا۔
کمپنی نے کہا کہ کوویکسن کے انسانوں پر تیسرے مرحلہ کا تجربہ دوسرے ڈوز کے دو ہفتوں کے بعد کیا گیا۔ کوویکسن، ڈاٹا سیفٹی مانٹرنگ بورڈ کا حامل ہے، جس نے اس ٹیکہ کے تعلق سے کسی بھی قسم کی تشویش کااظہار نہیں کیا ہے۔ کوویکسن کے بہ حیثیت مجموعی منفی اثرات، کووڈ کے دیگر ٹیکوں سے کافی کم ہیں۔
ڈاکٹر کرشنا ایلا صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیوٹیک نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ بھارت سے اختراعات عالمی آبادی کے تحفظ کے لئے دستیاب ہے۔ کوویکسن کو بطور خاص ڈیزائن کیاگیا ہے تاکہ عالمی تقسیم سلسلہ کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے۔
پروفیسر بلرام بھارگو سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ہیلت ریسرچ و ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئی سی ایم آر اور بی بی آئی ایل کی جانب سے تیار کردہ کوویکسن نے ہندوستان میں 77.8فیصد افادیت کا انسانوں پر تیسرے مرحلہ کے تجربہ میں اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی
آئی سی ایم آر اور بی بی آئی ایل میں ہمارے سائنسدانوں نے بے تکان کام کیا ہے تاکہ اعلی بین الاقوامی معیارات کی حقیقی موثر ٹیکہ کی فراہمی کاکام کیاجاسکے۔کوویکسن سے نہ صرف ہندوستانی شہریوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے موذی سارس۔سی او وی۔2وائرس کے خلاف عالمی سطح پر آبادی کا تحفظ کیاجاسکے گا۔
یو این آئی